: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کلکتہ،31مارچ(ایجنسی) شمالی کلکتہ کے گریش پارک میں فلائی اوور حادثہ میں ایک درجن سے زاید افراد کی موت پر کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کلکتہ میں فلائی اوور کے منہدم ہوجانے کی خبرافسوس ناک ہے ، میں مہلوکین کے اہل
خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ بچاؤ اور ریلیف کے ذریعہ جلد سے جلد اس حادثہ میں پھنسے لوگوں کو بچالیا جائے گا ۔ شمالی کلکتہ کے گریش پارک علاقہ میں ایک زیر تعمیر فلائی اور کے منہدم ہوجانے کی وجہ سے کلکتہ شہر صد مے ہیں ، تادم تحریر 14افراد کی موت ہوچکی ہے اور ابھی بھی درجنوں افراد کے ملبے کے نیچے دبے ہونے کا اندیشہ ہے ۔